ملکی دفاع کیلئے تمام جماعتوں کا متحد ہونا اچھی روایت ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت جاتی امرا میں مسلم لیگی سینیٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے تمام جماعتوں کا متحد ہونا اچھی روایت ہے۔ صوبائی دارالحکومت جاتی امرا میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہو گی۔
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں انہوں نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا اور بتایا قرار داد کی تیاری اور تائید میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا۔ آخر میں قائد مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعتوں کا ملکی دفاع نواز شریف مسلم لیگ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکومت کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ان نئے کاؤنٹرز کے قیام سے امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو گا جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Post Views: 9