2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت، چائنا میڈیا گروپ،  اور شنگھائی کی حکومت  کے مشترکہ زیر اہتمام  2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “5 5  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا۔سی پی سی  کی شنگھائی   کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اور میئر گونگ ژنگ، نائب وزیر تجارت شنگ چھیو  پھنگ اور  سی ایم جی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شیاؤچین نے مشترکہ طور پر 2025 کے بین الاقوامی کھپت سیزن اور چھٹے شنگھائی “55  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کیا۔ تقریب میں چوتھا انٹرنیشنل کنزیومر سینٹر سٹی فورم بھی منعقد کیا گیا۔نائب وزیر تجارت شنگ چھیو  پھنگ نے کہا کہ یہ سال انٹرنیشنل کنزیومر سینٹر سٹی کی   تعمیر کا پانچواں سال ہے ، اور اس حوالے سے مختلف عوامل میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ 2024 میں ، شنگھائی ، بیجنگ ، گوانگ چو ، تھیان جن ، اور چھونگ چھینگ میں صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت ملک کا تقریباً آٹھواں حصہ تھی ، اور صارفین کے سامان کی درآمدی قیمت ملک  کا نصف سے زیادہ تھی ، اور   ٹیکس ریفنڈ فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً ایک گنا اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجناس کی کھپت کو اپ گریڈ کرنے، خدمات کی کھپت میں توسیع کو فروغ دینے، متنوع کھپت کے منظرنامے میں جدت لانے، غیر ملکی تجارت ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور کھپت کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا اور معیشت کی پائیدار بحالی کو فروغ دینا ضروری ہے۔تقریب میں سی ایم جی  کے ” سی ایم جی  کی مصنوعات پر مبنی  شنگھائی پویلین” کا بھی اجراء کیا گیا۔ “55 شاپنگ فیسٹیول” کے دوران ، سی ایم جی  گڈز پر  لائیو  نشریاتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی جاری رہے گا۔2025 کا بین الاقوامی کھپت سیزن وزارت تجارت سمیت چھ محکموں کی طرف سے “چین میں خریدیں” کی سرگرمیوں کے سلسلے میں سے ایک ہے، جو ملک چھوڑنے پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئےگھریلو رہائشیوں اور چین  میں  آنے والے سیاحوں کو دنیا بھر سے  اچھی اشیاء خریدنے اور  اعلی معیار کی خدمات سے لطف اندوز کرنے میں مدد  کرے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کنزیومر شاپنگ فیسٹیول سی ایم جی کا ا غاز

پڑھیں:

بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف



اسلام آباد:

ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق غیر قانونی تجارت میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے، جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔

ایران سے سالانہ دو ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، جس کے باعث 270 ارب کے ریونیو کا نقصان ہوتا ہے، فارماسیوٹیکل میں 40 فیصد دوائیں جعلی یا غیر معیاری ہوتی ہیں اور اس مد میں ملکی خزانے کو 60 سے 65 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

ملک میں 60 فیصد اسمگلڈ ٹائرز سے 106 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوتی ہے جبکہ 30 فیصد اسمگلڈ چائے کی فروخت سے ملک کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف نے کسی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا
  • پاکستان میں “پیکانٹو “آٹومیٹک ماڈل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا
  • سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی
  • چین،2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55  شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا
  • اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت
  • بڑے کاروباری شعبوں میں 750 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف
  • اندرونی اور عالمی سطح پر بھارت کو سبکی ہوئی، خرم روکھڑی
  • ہمارے مزدور قومی ترقی کے اصل محرک ہیں ،وزیر تجارت
  • چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی