وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی آسان نہیں، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم پر رجوع کریں گے، مودی نے ووٹ بنانے کےلیے یہ سارا ڈراما رچایا ہے، بھارت پر عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ دباؤ بڑھا ہے، ابھی یہ نہیں کہوں گا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو عالمی سطح پر وہ مؤقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کیلئے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت کے فیس سیونگ کےلیے کسی حرکت پر اس کے منہ پر ہم کالک ملیں گے، پاکستان پر الزامات لگانے پر دنیا نے بھارت اور مودی پر یقین نہیں کیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ بھارت مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن ہم جوابی کارروائی کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی خواجہ ا صف معاہدے کی نے کہا کہ کہ بھارت

پڑھیں:

اسرائیل کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں، مغربی دنیا کو فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔

یہ پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت؛ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی، وزیرِ دفاع

وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری جوہری طاقت ہماری عوام کی سلامتی کے لیے ہے اور دشمنوں کے خلاف دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار جوہری ریاست کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اسرائیل کا طرزِ عمل عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • یو این چیف کا بارودی سرنگوں کے خلاف عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان
  • ایران پر اسرائیلی حملے  عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف
  • ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف
  • اسرائیل کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں، مغربی دنیا کو فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف
  • بھارت اسرائیل سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا: خواجہ آصف
  • بھارت اور اسرائیل کی کوششوں کے باوجود پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے بچنا بڑی کامیابی ہے، خواجہ آصف
  • سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہونگے
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ریڈلائن، بھارت نے پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو
  • بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف