پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔
وکٹر گاؤ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر موسم اور حالات میں مضبوط بھائی ہیں۔ کسی کو بھی اس اتحاد پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ چین ہمیشہ ہر اس وقت پاکستان کی مدد کو پہنچے گا جب بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سلامتی کو کسی بھی ملک سے خطرہ لاحق ہوا۔
مزید پڑھیں کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت، یہ دونوں بڑے ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ یہ صحیح وقت ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کو کہا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں پہلگام حملے کی جامع اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین پاکستان کہا کہ
پڑھیں:
سرحدوں پر تناؤ ، ہمیں جلاؤ گھیراؤ والوں کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ سرحدوں پر تناؤ ہے، ہمیں جلاؤ گھیراؤ والوں کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔
لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے، صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک بھی لیپ ٹاپ بغیر میرٹ کے نہیں دیا گیا، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں ، تمام خواب پورے کروں گی، اسکالر شپ 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیں۔
وزیراعلٰی پنجاب نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ سرحدوں پر ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دینا ہے، بارڈر پر بہت ٹینشن ہے مگر بچوں آپ نے ڈرنا نہیں ہے، پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔
Post Views: 2