آئی پی ایل اکھاڑا بن گئی، تھپڑ کے بعد کرکٹر نے ساتھی کو لات مار دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو کرکٹ کی جگہ کھلاڑیوں نے ریسنگ کا میدان سمجھ لیا، تھپڑ کے ایک اور کرکٹر نے ساتھی کھلاڑی کو لات دے ماری۔
گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، اس میچ میں پہلے ہوم ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رن آؤٹ پر امپائرز کیساتھ تلخ کلامی کی بعدازاں حریف ٹیم کے پلئیر ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات دے ماری۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل تھی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: ایک اور بھارتی کرکٹر نے میدان پر ساتھی کھلاڑی کو "تھپڑ" جڑدیا
میچ کے 14ویں اوور میں گجرات کی ٹیم نے ابھیشیک کیخلاف ایل بی ڈبلیو اپیل کے سلسلے میں ڈی آر ایس لیا، اس دوران بیٹر فزیوز علاج کروارہے تھے تاہم اس دوران شبمن گل آئے اور انہوں نے لات مار دی۔
مزید پڑھیں: پُراسرار خاتون کیساتھ شیکھر دھون کے تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان انہیں وقت ضائع کرنے سے روکنے کیلئے منع کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"
دوسری جانب آئی پی ایل میں مسلسل ہاتھا پائی کے واقعات نے جینٹل مین گیم اور بھارتی کرکٹرز کے رویے پر سوال اٹھادیا ہے جبکہ فینز گِل کے ردعمل پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرینگر، بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں
بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور عادل نذیر، فیضاب شوکت، مومن احمد شیخ، فیاض احمد کلو اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران سرینگر کے مختلف علاقوں میں 12 سے زائد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر مقبوضہ علاقے میں پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا اور عادل نذیر، فیضاب شوکت، مومن احمد شیخ، فیاض احمد کلو اور مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے لیے۔ ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں گھروں پر چھاپوں، لوٹ مار اور جائیدادوں کو ضبطگی کی جاری مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔