جنگ کے خدشات کے سبب وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، جنت مرزا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی پر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کر دیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
جنت نے مزید لکھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے اور میرا پختہ یقین ہے کہ مسائل کو پُرامن مذاکرات اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام میں ملک کے روشن مستقبل اور پُرامن حل کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔