Daily Ausaf:
2025-09-18@14:37:26 GMT

شیر افضل مروت کا فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھےپتا ہےکس طرح بانی پی ٹی آئی کےکانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سےشروع ہوئیں، چغل خوری اور حسد نے پارٹی کونقصان دیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 9مئی کادن آنےوالاہےپارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں، میں اب بھی پی ٹی آئی کاکارکن ہوں، 2024الیکشن کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018الیکشن کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔

پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکالا ان کو شرمسارہونا چاہیے، مجھے پارٹی سے بانی ٹی آئی نے نہیں نکالا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں، میں اپنےقبیلےکا سردارہوں، میرے بزرگ سیاست میں رہے ہیں، میں پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے پہلےکبھی الیکشن نہیں لڑا، میں نے بانی پی ٹی آئی سےمتعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی، وہ مجھے چھوڑنے کا خود کہتے تو پارٹی چھوڑ دیتا۔

انھوں نے بتایا کہ مجھے کبھی کبھی خود پر غصہ آتا ہےکہ کتنا ہٹ دھرم ہوں، ایاز صادق،خواجہ سعدرفیق ن لیگ میں میرے بہترین دوست ہیں، نبیل کو شکریہ کےساتھ کہتاہوں پیپلزپارٹی جوائن نہیں کروں گا، میں نے جن کاموں کا بیڑہ اٹھایا تو اس کی کوئی قیمت نہیں لی ، میں نے پارٹی کےلیے بےلوث خدمات انجام دی ہیں۔

موجودہ پی ٹی آئی قیادت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ مثال ایسی ہے کہ جیسے مرغی انڈوں پربیٹھتی ہے، فوادچوہدری کو پی ٹی آئی کےدیگرلیڈروں سے زیادہ سیاسی بصیرت رکھتےہیں، بقول پی ٹی آئی رہنماؤں کے سلمان اکرم اثاثہ اورخزانہ ہیں ،ایسے خزانوں کو گاڑ دینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر شیر افضل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے مجھ پر بڑی ٹرالنگ کی، جےیوآئی کےلیے اتنا ہی کہوں گا اپنے آپ کو اتنا ہی نیک کہو جتنا شکل سے نظرآتے ہو۔
مزیدپڑھیں:خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں، شیر افضل مروت

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل

پڑھیں:

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو متاثر کرے گا،فیصل معیز خان
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک