پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت راہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے اپنے خاوند سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی کارکن اور حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سفارکاریاں ہوئیں لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں مگر دنیا کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے یہ آئیڈیل موقع ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کشمیری کی داستان ہے، معصوم نہتے کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، جنازے اٹھ رہے ہیں، پانی پر مودی جارحیت کر رہا ہے، یہ کشمیریوں کا پانی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، اس میں صرف جانی نقصان ہوتا ہے، ایل او سی پر اس وقت حالات بہت خوفناک ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بھارتی فوج نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ جنگ کے حق میں نہیں، چین اور بنگلہ دیش کا مؤقف قابلِ ستائش ہے، مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت پاکستان کی نفرت میں اس حد تک گرچکا ہے کہ 2 سال قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو آگے نہ آنے دینے کیلئے شکست کھائی لہٰذا ہمیں بھی ایسی ٹیم کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے ۔
چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جیت کو بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کیا، بھارت خود دہشتگرد ہے جس نے جارحیت کی اور جواب میں پاکستان نے اس کی پھینٹی لگائی اب بھارت اسی شکست کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کررہا ہے۔
ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی