ملک بھر میں گرمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.
مزید بتایا گیا کہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 4.66 ڈگری اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران رات کے درجہ حرارت میں معمول سے2.57 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کا گرم ترین دن 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور ملک میں معمول سے 59 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں معمول سے میں ملک میں
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
شہر قائد میں موسم سرد ہونے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے، منگل اور بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔ صبح کے وقت فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔ آج صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔