گالی گلوچ بریگیڈ بھی آئی ایم ایف معاہدہ کینسل کرانا چاہتے ہیں، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی آئی ایم ایف معاہدہ کینسل کرانا چاہتا ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، نریندر مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام کی تحقیقات کرائیں جبکہ بھارت اس کی طرف نہیں آیا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کا مقصد ہے کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے، کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا 7 یا 8 دنوں میں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا وہ حق خودارادیت لے کر ہی رہیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی مودی نے آئی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ بریگیڈ آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء نے کہا کہ ا ئی ایم
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔