کراچی، ملیر کالا بورڈ کے علاقے میں دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی بھی قائم ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دھماکے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے سے قریب ہی کھڑی ہوئی چھیپا کی ایمبولینس کی چھت اور موٹر سائیکل کی ٹنکی پر دھماکے کے بعد نشانات پائے گئے۔
جبکہ اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں دھماکا ریلوے لائن کو نقصان پہنچانے کی کوشش تو نہیں تھی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی کی جانب سے دھماکے کو کریکر حملہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ رات گئے تک بی ڈی ایس کا عملہ دھماکے سے متعلق شواہد حاصل کرنے میں مصروف تھے ۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جا رہا ہے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔