بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے بھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرشنا مورتی ا ئی ایم ایف سبرامنین کو

پڑھیں:

پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں

اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔

ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے ان طیاروں کا آپس میں اور زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پاک فضائیہ کے جے ٹین سی (J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کے لیے فضا میں موجود تھے ، پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس امبالا کے بجائے سری نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان کے خلاف سازش میں ناکامی؟ بھارت نے اپنا آئی ایم ایف ڈائریکٹر فارغ کردیا
  • پہلگام واقعے میں بھارت نے اے آئی تصاویر شیئر کر کے حقائق چھپائے، فرانسیسی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان
  • بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا
  • کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے، بھارتی بارڈر پر خواتین کا احتجاج
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی حکومت حواس باختہ، خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا
  • سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
  • پاک بھارت ایٹمی جنگ 99 فیصد انسانوں کو تباہ کرسکتی ہے، میڈیا رپورٹ