پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔
عوام نے پاک فوج کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوانوں نے قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر سراہا اور ایک ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔
عوام اور مسلح افواج تسبیح کے دانوں کی مانند ہیں — قدرتی آفات ہوں یا دشمن کی جارحیت، قوم ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی محاذ پر قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق، عوام کا جذبہ اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔
دفاعی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: رانا ثنا حکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب
پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے غنڈا گردی کی انتہا کردی۔ واقعے کے فوری بعد ہی پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔
نیوز لانڈری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کو کھلم کھلا دھمکیاں دیں اور یہاں تک کہ پاکستان کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے کی باتیں بھی نشر کی گئیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا۔
بھارتی نیوز چینلز پر مسلسل پاکستان کے خلاف کسی بڑے واقعے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے، جبکہ مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی جنگی تیاریوں کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
جعلی پاکستانی ماہرین کو بلایا جا رہا ہے تاکہ انہیں پروگراموں میں ذلیل کیا جائے، اور ان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی جائے۔
نیوز لانڈری کے مطابق ارناب گوسوامی جیسے اینکرز نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو بلا کر اپنے پروپیگنڈے کو بڑھانے کی ناکام کوشش کی۔
اس دوران گودی میڈیا نہ تو مودی سرکار کی ناقص سیکیورٹی پر سوال اٹھا رہا ہے اور نہ ہی پالیسی ناکامیوں پر بات کر رہا ہے۔
حیران کن طور پر پہلگام متاثرین کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے، اور تمام تر توجہ پاکستان کے ساتھ جنگی بیانیے پر مرکوز کی جارہی ہے۔
ایک بھارتی صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ بھارتی میڈیا اور اس کے اینکرز پورے ملک کے لیے باعث شرمندگی بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم