پاکستان کامیزائل تجربہ،بھارت میں پریشانی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان کی طرف سے زمین سے زمین پر مار کرنے وا لے جدید ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت کے اندر پریشانی اور تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے ، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور انجینئرز نے ایک ایسے وقت میں تجربہ کیا ہے جب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے اور سرجیل سٹرائیک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پاکستان کے عوام اس تجربے سے مطمئن ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے ۔ صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ،پاک فوج کی مشقیں مسلسل جاری ہیں ، الرٹ بھی ہے ،ہماری فضائیہ بھی ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب سفارتی محاذ پر وزیراعظم ہوں یا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ ، ماضی کی نسبت بہت زیادہ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور وزیراعظم کی طرف سے یہ تجویز کہ غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کرائی جائیں کی پیشکش کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے ، مختلف ممالک نے پاکستان کی اس پیشکش پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے تاہم بھارت ابھی تک کسی ایسی پیشکش اور عالمی سطح کی تحقیقات کیلئے دکھائی نہیں دے رہا،بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ پہلگام واقعہ راکا ایک ڈرامہ ہے ، ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے جس انداز میں کشمیری ٹیکسی ڈرائیورکا انٹرویوکیا اس کے بعد بھی بہت سی چیزیںکھل کرسامنے آگئی ہیں ،کی خفیہ دستاویزات کا لیک ہونا بھی یہ ظاہرکررہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ سیاسی مقاصد کیلئے مودی حکومت نے رچایا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کے یوٹیوب چینلز پر بھارت میں پابندی عائد ہونے کے باوجود پاکستانی میڈیا نے بھارت کے زہریلے پروپیگنڈے کا موثر انداز میں جواب دیا ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھانے لگے۔بھارتی صارفین نے کہا کہ پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارت میں کے بعد گئی ہے
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
بھارت نے باباگورو نانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی، پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔واہگہ، اٹاری باردڑ اور کرتارپور کوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا، البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔