احسن ڈار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا الزام لگا کر جھوٹی مہم شروع کی، جو ایک فالس فلیگ آپریشن لگتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے تحت لندن کے علاقے الڈوِچ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرنا تھا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "جنرل عاصم منیر زندہ باد"،"پاکستان زندہ باد"، "کشمیر پاکستان کا ہے" اور "بھارتی دہشتگردی مردہ باد" جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ہندوتوا نظریے کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی، جن میں "مودی دہشتگرد ہے" اور "ہندوتوا نظریہ نامنظور" شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا الزام لگا کر جھوٹی مہم شروع کی، جو ایک فالس فلیگ آپریشن لگتا ہے۔ احسن ڈار نے مزید کہا کہ اس احتجاج میں پی ٹی آئی، پی ایم ایل نواز اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی، جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ مظاہرہ پرامن رہا لیکن اس نے میڈیا اور عوامی توجہ حاصل کی، جب کہ لندن پولیس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کے خدشات، پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری

ویب ڈیسک: دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینا ہے۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

یاد رہے کہ 29 اپریل کو لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے جو بھارت کو عملی طور پر سخت پیغام تھا۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

 
 


 
 

متعلقہ مضامین

  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ، ن لیگ و پی ٹی آئی کارکن شریک
  • واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • ’’مودی دہشتگرد ہے‘‘ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ کمیونٹی کا احتجاج، بھارت ترنگا پھاڑ دیا
  • پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعہ؛   پاکستان نے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعہ پرعالمی تحقیقات کی پیشکش برقرار، کوئی ایک ملک تحقیقات کرے یاکمیشن بنادیاجائے،خواجہ آصف
  • بھارتی جارحیت کے خدشات، پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری