دنیا کے امیر ترین امریکی سرمایہ دار وارن بوفے 60 برس بعد کمپنی سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
دنیا کے مشہور سرمایہ کار وارن بوفے نے بالآخر اعلان کر دیا ہے کہ وہ 2025 کے آخر میں برکشائر ہیتھاوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 94 سالہ بوفے نے یہ اعلان کمپنی کے سالانہ شیئر ہولڈر اجلاس کے دوران کیا۔
بوفے نے گریگ ایبل کو اپنا جانشین مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگرچہ مشاورتی کردار میں شامل رہیں گے، لیکن فیصلہ سازی کا مکمل اختیار اب ایبل کے پاس ہوگا۔ گریگ ایبل 2018 سے کمپنی کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2021 میں باضابطہ طور پر وارن کے جانشین نامزد کیے گئے تھے۔
ایبل اس وقت کمپنی کے غیر انشورنس کاروبار جیسے BNSF ریلوے، Geico، اور Dairy Queen کی نگرانی کرتے ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب برکشائر کی کارکردگی شاندار ہے۔ کمپنی کا اسٹاک اس سال اب تک 19 فیصد اضافہ دکھا چکا ہے، جو مارکیٹ کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ برکشائر اس وقت تقریباً 200 کاروبار اور 264 ارب ڈالر کی اسٹاک ہولڈنگز رکھتی ہے، جن میں ایپل، بینک آف امریکہ، اور امریکن ایکسپریس جیسے بڑے ادارے شامل ہیں۔
وارن بوفے کے فیصلے پر کاروباری دنیا کی بڑی شخصیات جیسے جے پی مورگن کے سی ای او جیمی ڈائمن اور ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے تعریفی کلمات کہے۔
وارن کے بیٹے ہاورڈ کو کمپنی کا نان ایگزیکٹو چیئرمین بنایا جائے گا جبکہ وارن نے واضح کیا کہ وہ اپنے حصص نہیں بیچیں گے اور گریگ ایبل پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
اس اعلان کے بعد برکشائر کے مداحوں میں ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے، بہت سے افراد نے اسے "ایک دور کا اختتام" قرار دیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔
فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔
اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک