Nawaiwaqt:
2025-05-04@14:11:09 GMT

لیہ: باراتی گاڑیوں کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT

لیہ: باراتی گاڑیوں کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

وہاڑی میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا، بارات میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق بارات وہاڑی سے براستہ موٹر وے نوتک، بھکر جا رہی تھی کہ لیہ کی تحصیل چوبارہ کے قریب اڈہ حافظ آباد پر حادثہ پیش آ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کاشف ندیم، محمد عدنان اور باسط عمران کی نعشیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئیں، عرفان، عنصر، مدثر ، حسنین اور فاروق کو حالت تشویش ناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور:

جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پور اور بہاولپور کے رہائشی تھے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی، انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے درخواست کی کہ خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • Vجنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق
  • جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، اب بنیں اپنی گاڑی کے مالک
  • کراچی، گلشن حدید میں ٹریلر الٹنے کے بعد مسافر کوسٹر ٹکرا گئی، 5 افراد زخمی
  • خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
  • وفاقی وزیر کے قافلےکی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی
  • مری، وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی
  • وفاقی وزیر کی پروٹوکول گاڑی کو حادثہ؛ 5 افراد زخمی