’’نقصان تمہارا ہی ہے!‘‘ فرحان سعید کا بھارتیوں کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔
پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا:
’’بات جنگ سے شروع ہو کر ہائی اسکول والی بلاکنگ پر آگئی ہے! یہ آپ کا نقصان ہے۔ ان تمام بھارتی مداحوں کو محبت بھیجتا ہوں جو اس پابندی کا شکار بنے، اور دعا کرتا ہوں کہ سمجھداری غالب آئے تاکہ آپ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں۔‘‘
فرحان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی لوگ ان کے انداز کو دلچسپ اور پرامن قرار دے رہے ہیں، تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کریں۔
ادھر بھارتی مداح بھی پیچھے نہیں رہے۔ پابندی کے باوجود کئی افراد نے VPN کے ذریعے ’’شیریں فرہاد‘‘ کو دیکھنا جاری رکھا اور اس کے اسکرین شاٹس فرحان سعید کو بھیجے، جنہیں اداکار نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
فرحان سعید کا یہ انداز جہاں ایک طرف مزاح سے بھرپور ہے، وہیں دوسری طرف یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ فن، سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار تک پہنچنے کا راستہ خود بنا لیتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کو کرپٹو پراجیکٹس میں ہونے والے نقصان سے متعلق خبروں پر لا علمی کا اظہار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کا نام نہیں لیا، ساری دنیا کا گناہ میرے سر پر نہ ڈالیں، اس موضوع پر میں نے بھی وہ ہی باتیں سنی ہیں جو باقی سب نے سنی ہیں۔
صحافی سید خالد مصطفیٰ اور سہیل اقبال بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتا یا کہ ہم پروگرام کی بریک میں چائے پیتے ہوئے بات کر رہے تھے ، ہمارے ساتھ سسٹم لمیٹڈ کے ہیڈ آصف پیر بھی بیٹھے تھے ، وہ کرپٹو کو جانتے ہیں مجھے تو کرپٹو کا پتہ بھی نہیں ہے۔ اس دوران میزبان ندیم ملک نے مجھ سے سوال کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ کسی ایک بڑے خاندان کے شخص نے 100ملین تک کا نقصان کیا ہے ، میں نے جواب دیا کہ میں نے بھی سنا ہے ، اس سے زیادہ میں نے کچھ نہیں بولا، میرا جرم صرف اتنا ہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیسے کا نقصان کرنا جرم نہیں ہوتا ، نہ پیسہ کمانا جرم ہے، مجھے نہیں پتہ کس نے کتنا نقصان کیا ہے،ہو سکتا ہے جتنا بتا یا جا رہا ہے اتنا ہی نقصان ہو یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے کم نقصان ہو ، مجھے کچھ بھی نہیں پتہ ، یہ بس اسلام آباد کے ڈرائینگ رومز میں ہونے والی ایک بات تھی ۔
واضح رہے کہ علی ڈار کو کرپٹو پراجیکٹس میں ہونے والے نقصان سے متعلق سب سے پہلے سماء نیوز پر میزبان ندیم ملک کے پروگرام میں تذکرہ ہوا تھا ، ندیم ملک نے سوال کیا تھا کہ کسی بڑے خاندان کے شخص کو کرپٹو میں100ڈالر کا نقصان ہوا ہے اس پر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا تھا کہ میں نے بھی اس بارے میں سنا ہے ،اس کے بعد دنیا نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کار عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لیتے ہوئے اس خبر سے متعلق تمام تر تفصیل بتائی تھی ۔ انہوں نے بتا یا تھا کہ علی ڈار نے متحدہ عرب امارات میں ایک کرپٹو پراجیکٹ لانچ کیا تھا جس میں وہاں کے انویسٹرز نے انویسٹمنٹ کی تھی لیکن وہ پراجیکٹ ڈمپ کر گیا تھا جس کے نقصان کے ازالے کے لیے ایک دوسرا کرپٹو پراجیکٹ لانچ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی نہ چل سکا تھا ۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ،وزارت داخلہ
مزید :