ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔

مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے بخش علی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرزاق اور 32 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ بچوں کا کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تاہم، پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ جاوید زخمی ہوگیا پولیس واقعے کو زاتی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ کلفٹن بلاک 8 پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ راحیل شیخ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے مضروب کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد
  • لاہور؛ مڈوائف کا حاملہ کو سرکاری اسپتال سے گھر لیجا کر آپریشن، خاتون جاں بحق
  • کراچی میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
  • اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کوئٹہ سریاب میں 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی
  • کراچی؛ پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق