وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
صدر مملکت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار مقرر کر دی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا۔ صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے۔
آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار مقرر کر دی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے مارچ میں وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ مملکت کی تنخواہوں وفاقی وزراء اور صدر مملکت رڈیننس کے ا رڈیننس
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 978 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔