اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شریک ہوں گے۔بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی بریفنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ آخر کار وجہ سامنے آگئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں بند رہنماؤں نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خط میں میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ خط بھی شامل ہے۔خط کے متن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کےباعث ناکام ہوچکا، میثاق آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق ملک کی دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کےلیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کےلیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے، ملک میں عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاسداری حاصل ہو۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق موجودہ حکومت نےمیڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا۔

یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پیر محمد مظہر سعید شاہ
  • بیجنگ: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بین الاقوامی فورم سے خطاب، پاکستان چین تعلقات اور ثقافتی تعاون پر زور
  • وزیر اطلاعات کی چینی رہنما سے ملاقات، دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال 
  • اسلام رواداری، امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا دین ہے، پیر مظہر سعید
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ، الیکشن کمیشن کیس پر سماعت 14جولائی کو کرے گا
  • جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ ناگزیر ہے: عطا اللہ تارڑ
  • بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پاکستان کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • امریکی قونصل جنرل کی سیکرٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، بریفنگ لی
  • کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط
  • حکومت کا یوم آزادی معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا فیصلہ