عنیزہ ادریس فوکل پرسن ٹو وزیر اعظم یوتھ پروگرام مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سٹی 42: : اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمدادریس بھٹی کی اہلیہ کواہم عہدہ مل گیا
عنیزہ ادریس فوکل پرسن ٹو وزیر اعظم یوتھ پروگرام مقرر کردی گئیں ،بیگم کو اہم عہدہ ملنے پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں
لاء افسران ،وکلاء نے مس عنیزہ ادریس کے سیاسی مستقبل کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل ساحر نے انتہاپسندی کے خاتمے میں مذہبی رواداری پر زور دیا۔ان اہم ملاقاتوں میں مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزارت دفاع آمد پر مصری فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
سورس: آئی ایس پی آر