علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر اُنہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ملتان پہنچ گئے، ملتان پہنچنے پر صوبائی سیکرٹریٹ میں نامزد مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما فہیم جعفر ایڈووکیٹ، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم اور دیگر دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر اُنہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کی علامہ اقتدار نقوی نے عالم دین

پڑھیں:

پہلگام واقعے کو پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، علامہ جواد نقوی

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو خاموشی بزدلی ہے اور بزدلی تباہی کی پہلی سیڑھی، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکرِ اسلام علامہ سید جواد نقوی نے پہلگام کشمیر میں پیش آنیوالے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی حکومت نے ایک بار پھر اپنی پرانی روش اسلام دشمنی، پاکستان دشمنی اور مسلمانوں کیخلاف ظلم و تشدد کو مزید شدت کے ساتھ دہرانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں سیاحت کیلئے آنیوالے بھارتی شہریوں پر مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارت نے جو نفرت انگیز طوفان برپا کیا ہوا ہے، وہ نہ صرف سیاسی مفادات کیلئے ایک چال ہے، بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں مودی اس وقت سے پنپ رہا ہے جب وہ گجرات میں مسلمانوں کا قاتل بن کر ابھرا تھا، آج وہی مائنڈسیٹ پورے بھارت پر مسلط ہے اور پاکستان کو کمزور کرنے، یہاں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اور اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان، اس کی حکومت، افواج اور پوری ملت متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے۔ یہ وقت ہے مزاحمت کا، جرأت کا اور ہر جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے کا۔ پاکستان کو اپنے وقار، اپنی سرزمین، اور اپنی قوم کے مفادات کا دفاع پوری قوت سے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی اپنی فسطائی ذہنیت، اسرائیل جیسے سفاک سرپرست، امریکہ جیسے سامراجی اتحادی اور عرب دنیا کے خاموش مجرمانہ رویے کے سائے میں پاکستان کو دھمکاتا ہے، تو پاکستان کو چاہیے کہ وہ مضبوط، متحد اور باوقار ہو کر ہر محاذ پر دشمن کا سامنا کرے۔ یہی وقت ہے اپنی خودداری، دینی حمیت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کرنے کا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خوارج کو ہتھیار اور عسکری تربیت دے رہا ہے، علامہ جواد نقوی
  • محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات
  • خلیج تعاون کونسل کا پاکستان بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کے تمام علماء کرام و مشائخ عظام پاک فوج کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، علامہ افتخار نقوی
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا صوبائی تنظیمی کنونشن
  • پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن اور انٹرپارٹی الیکشن 3 اور 4 مئی کو گلگت میں ہو گا
  • پہلگام واقعے کو پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، علامہ جواد نقوی
  • عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو