مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں انہوں نے عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی ہے .

وزیر داخلہ نے اپنے عمان کے دورے میں مسقط میں پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں.

(جاری ہے)

عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ انسداد دہشت گردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے عمان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا. وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کا شکریہ ادا کیا، اور عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی.

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین اکیڈمیز ہیں ہم عمان پولیس، کوسٹ گارڈز اور کسٹمز افسران کو تربیت دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث 50 ہزار شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جو 5 برس تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے عمان کے ساتھ ملکر تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ عمان کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی اس موقع پر عمان پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے ساتھ انسداد منشیات انسداد سمگلنگ کے حوالے سے قریبی کوآرڈینیشن سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں وزیرداخلہ محسن نقوی کی قابل عمل تجاویز قابل ستائش ہیں.

وفاقی وزیرداخلہ نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، اہم شخصیات اور سفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے، ایک ایک مسئلہ خود نوٹ کیا اور موقع پر ہی ڈی جی وزارت داخلہ کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں پاکستانی کمیونٹی نے بعض مسائل کے فوری حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا.

وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ عمان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، ایف آئی اے نادرا اور وزارت داخلہ سے متعلق کوئی ایشو اب زیر التوا نہیں رہے گا. انہوں نے کہا کہ آپ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھنا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے ملاقات کی پاکستانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار سے آگاہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی کمیونٹی کے نے پاکستان مسلح افواج عمان پولیس کو پاکستان وزیر داخلہ پاکستان کے کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے مسائل کے کے مسائل تیار ہیں دینے کے کے لئے کے لیے

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات

محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار  کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر  ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار  کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
 
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ