خطے میں کشیدہ صورتحال، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے، جہاں وہ قطر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرداخلہ کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی قطر میں اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اصولی موقف سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے پیغام کو اجاگر کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کی بات چیت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کا عمان پولیس و کسٹمز ہیڈکوارٹر کا دورہ، دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
وزیرداخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ قطر کے ساتھ پاکستانی حکومت کے روابط کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دینے کا ایک اہم قدم ہے۔
قطر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات میں وزیرداخلہ پاکستان کی سیاسی و سفارتی پوزیشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی قطر کے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔