اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت قومی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھے گی، جسے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے تیار کیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی ہے۔
قومی ایجنڈے کی تیاری کےلئے محمود اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کےلئے اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں مسائل کے حل کےلئے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، جسے آج باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پاکستان واپسی سے متعلق چہ میگوئیاں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان اپوزیشن اتحاد
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں تاہم انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا مو¿قف خود وضاحتی ہے، جس میں جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہر اول دستے میں کھڑی ہوگی، ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت صورتحال پروفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بریفنگ دیں گے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ٹرمپ کو پوپ کی حیثیت سے اپنی اے آئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا
مزید :