معروف ریسلر سیتھ رولنز کی پاکستانی کوٹ پہنے انٹری، قیمت جان کر دنگ رہ جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے۔
حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سُنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی,ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار سیٹھ رولنز نےپاکستانی برانڈ ’راستے‘ کا ڈیزائن کردہ لمبا کوٹ پہنا۔
حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سُنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی,ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار سیٹھ رولنز نےپاکستانی برانڈ ’راستے‘ کا ڈیزائن کردہ لمبا کوٹ پہنا۔
اس کوٹ کی قیمت 13 ہزار 5 سو امریکی ڈالر یعنی 3.
حالیہ مقابلے میں سیتھ رولنز اس خوبصورت کوٹ کو سفید پیٹ شرٹ کے ساتھ زیب تن کیا ہوا تھا تاہم مذکورہ پاکستانی برانڈ کے مطابق یہ کوٹ میچنگ پتلون کے ساتھ بھی دستیاب ہے جس کےلیے خریدار کو 920 امریکی ڈالر یعنی 2.5 لاکھ پاکستانی روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
،مزیدپڑھیں:پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت ایک اور مصیبت میں پھنس گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی برانڈ ڈبلیو ڈبلیو ای لانگ کوٹ
پڑھیں:
ابو ظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر کو زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی
ابوظہبی :ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اس سال ایک نئی اور بھرپور توانائی سے بھرپور ٹیم کی انٹری ہونے جا رہی ہے، رائل چیمپس عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹارز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز انداز میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹیم میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، جن میں انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر جیسن رائے، سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز، بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن، اور آسٹریلیا کے ایکسپلوسیو آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز شامل ہیں۔ ٹیم کا اسکواڈ تجربہ، اعتماد اور جدید کرکٹ اسٹائل کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔رائل چیمپس اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن، کرس جورڈن، ڈینیئل سیمز، محمد شہزاد، نیروشن ڈکویلا، رشی دھون، لیام ڈاؤسن، برینڈن میکملن، ایسرو اُڈانا، کوئنٹن سیمپسن، راہول چوپڑا، حیدر رزا، زاہد علی، کیلون پٹ مین، وشن ہلامابیج، ضیاء الرحمان شریف اور آرون جونز۔سر کورٹنی واش ہیڈ کوچ مقررٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کورٹنی واش کو سونپی گئی ہے۔ رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر 2025 کو وسٹا رائیڈرز کے خلاف ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جبکہ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔