Juraat:
2025-08-04@15:42:09 GMT

بھارت کا پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر خطرناک وار

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

بھارت کا پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر خطرناک وار

 

تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا
بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ

بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے تیسرے ملکوں کے پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، پاکستانی درآمدات پر پابندی اور پرچم بردار بحری جہازوں کے بعد ٹرانزٹ کارگو والے جہازوں کو بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔تیسرے ملک کے لیے کارگو لے جانے والی شپنگ کمپنی آئی ای ایکس کے کنٹینرز بردار بحری جہاز کو برتھ فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری نے کہا کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کارگو لانے والے کسی جہاز کو بھارت کی بندرگاہ پر برتھ نہیں دی جائیگی۔ماہرین کے مطابق بھارتی اقدامات سے خطے کی لاجسٹکس کے علاؤہ بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری بھی متاثر ہوگی، پاکستانی کارگو لے جانے والے جہازوں کو خصوصی سروس چلانا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی شپنگ سروسز سے ایکسپورٹ امپورٹ کرنا ہوگی کو بھارت کی بندرگاہ استعمال نہیں کرتے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی:

بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج  پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔ 

دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ جیسے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس شاندار اسپیل کے بعد سراج کے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے جبکہ وہ ون ڈے میں 71 اور ٹی ٹوئنٹی میں 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔

یوں محمد سراج کی بین الاقوامی وکٹوں کی مجموعی تعداد 203 ہو گئی ہے جو سچن ٹنڈولکر کی 201 وکٹوں سے زیادہ ہے۔

یہ سراج کا انگلینڈ میں چھٹا موقع تھا جب انہوں نے کسی ایک اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے جسپریت بمراہ کا پانچ چار وکٹوں والے اسپیلز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

ایشیائی بولرز میں صرف پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انگلینڈ میں چھ بار چار یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 45 وکٹیں اپنے نام کیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم
  • وزیر تجارت کی رومانیہ کے سفیر سے ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
  • جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ
  • پاکستانی فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
  • پاکستانی طالبعلم کی عالمی کامیابی، بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
  • محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو