پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومتی رکن حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایوان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت عالمی بینک کی ثالثی میں طے پائے معاہدے کو ازخود معطل نہیں کر سکتا، بھارت پہلگام واقعہ کی بنیاد پر آبی جارحیت کر رہا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
—فائل فوٹوپاک بھارت کشیدگی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔
قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان خطے میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، ہمیشہ مسائل کے پُرامن اور سفارتی حل کا خواہاں رہا ہے۔
پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی، سفارتی تعلقات میں تناؤ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر، بھرپور اور فوری جواب کا حق رکھتا ہے۔
قرارداد کے مطابق ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کےلیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔