مرکزی صدر آئی ایس او کی شہید راجہ اقبال کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی، مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید راجہ اقبال حسین کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی، مسؤل ادارہ تربیت علامہ اسد نقوی، امامیہ چیف اسکاؤٹ ابوذر حیدر، خانواہِ شہداء و رفقاء نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے 5 مئی کو شہید راجہ اقبال حسین اور شہید سید تنصیر حیدر کی برسی ملک گیر سطح پر منائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راجہ اقبال حسین منعقد ہوئی کے مزار پر
پڑھیں:
اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے؛ احسن اقبال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔
لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء نے ترقی کا سفر روک دیا، ہمارے وژن 2025ء پر لوگ ہنستے تھے، ہم نے کامیابیوں کو اپنے ہاتھ سے کلہاڑا مار کر برباد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو بھی چور بنا کر کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، گزشتہ دورِ حکومت میں دوست ممالک کو ناراض کیا گیا۔