پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے اقدامات کے تحت ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی اور شرکا کو صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اہم اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیتے ہوئے 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں گجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ای
پڑھیں:
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں اسکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن اسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کرنے اور راولپنڈی میں چلڈرن اسپتال کی تکمیل کےلیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی ہے۔
دورانِ اجلاس پنجاب کے ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔