بھارت کی آبی جارحیت جاری، گزشتہ روز کمی کے بعد دریائے چناب میں پانی کی آمد میں اچانک بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد میں کمی کے بعد آج دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق آج بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 26400 کیوسک ھو گئی جب کہ رات 9 بجے تک پانی کی آمد انتہائی کم ھو کر صرف 31 سو کیوسک رہ گئی تھی۔
دوسری جانب دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ25 ہزار 300 کیوسک رہا، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد43 ہزار کیوسک رہی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دو نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر بھی کام شروع کر دیا ہے جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ بھی شامل ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان منصوبوں سے متعلق پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، جو کہ سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ معاہدہ بھارت کو یکطرفہ طور پر ایسے اقدامات اٹھانے سے روکتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی غیر قانونی طور پر اس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے، حالانکہ یہ عالمی بینک کی ثالثی سے 1960 میں طے پایا تھا اور اس پر کوئی یکطرفہ قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔
بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر قائم بگلیہار ڈیم کے بعد اب سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان آنے والا پانی کم ہو کر صرف 5,300 کیوسک رہ گیا ہے۔
بھارتی اقدامات کو ماہرین نے آبی جارحیت قرار دیا ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے والا عمل کہا جا رہا ہے۔
22 اپریل کو پہلگام میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا اور اسی بہانے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا، جسے پاکستان نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی دریائے چناب میں پانی کی ا مد پانی کی آمد میں پانی کی ہزار کیوسک بھارت کی کے بعد
پڑھیں:
بھارت نے اچانک پانی چھو ڑ دیا، پانی کی سطح بلند ہوگئی
لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے آنیوالے پانی میں اضافہہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاو 27 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ،بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں بغیر اطلاع اچانک پانی چھوڑنے کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔
چند گھنٹوں پہلے تک خشک نظر آنے والا دریائے چناب اب 28 ہزار کیوسک پانی سے بھر گیا ہے جس کے باعث رات گئے سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے 24 گھنٹے تک پانی کی مکمل بندش کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دریائے چناب میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑ دیا، جس سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اس غیر متوقع اقدام پر ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کے لیے ممکنہ سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی اس روش کو سیاسی دباؤ کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں عدم استحکام کو مزید ہوا دے سکتی ہے۔
دریائے چناب کی تازہ صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور نچلے درجے کے علاقوں میں مقیم آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ادھر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بھی دریائے چناب کی صورت حال پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق پانی کی آمد و رفت سے متعلق ڈیٹا کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان