بھارت کو آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی، دریائے چناب کا پانی روکا نہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت اپنے جال میں پھنس گیا اور اسے آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی۔
بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ گیا، دریائےچناب کا پانی راستہ بناتے ہوئے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچ گیا۔
ہیڈ مرالہ میں پانی کا بہاؤ 14000کیوسک ہوگیا ،آج دن 11بجے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ3800 کیوسک ہوگیا تھا۔
یہاں یہ بھی دلچسپ امر ہے کہ اگر بھارت مزید پانی روکتا تو بگلیہار ڈیم ٹوٹ جاتا اور اُسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔
ملائیشین وزیر اعظم کی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت کیجانب سے پانی بند، دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گئی
— فائل فوٹوبھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی، دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی روک دیا۔
واپڈا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک کم ہو گئی۔
دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اب صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک تھی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد 35 ہزار 600 کیوسک کم کر دی۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں پانی کی آمد37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 1ہزار ایکڑ فٹ ہے۔