فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 6100 روپے اضافے کے بعد 356100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5232 روپے اضافے کے بعد 305300 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 279868 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 3377 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں فی تولہ
پڑھیں:
آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
لاہور(نیوز ڈیسک)مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ کےدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا ہوکر ہول سیل500روپے کا ہوگیا۔ درجہ سوم50 روپے سستا ہوکر390 روپے فی کلوہول سیل ہوگیا۔
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی۔
بھارتی سیاستدان کا مودی کواستعفیٰ دیکر چائے بیچنےکا مشورہ، کمزور ترین وزیراعظم قرار دیدیا