دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں, شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دشمن کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے
حاشر وڑائچ : ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔
ایرانی صدرآج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے،ان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات اور بعد میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوں گی،وزیراعظم ہاؤس میں آج دونوں ممالک کے مابین مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہو گی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا