راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، اس دوران پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کردی گئی، موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل 1 کو تباہ کیا گیا، چیک پوسٹ پرتباہی کےبعد شدید دھواں اٹھ رہا ہے، بھارتی بربریت کا منہ توڑجواب دیاجارہا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرایا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کردیا، پاکستانی افواج زمینی اور فضائی طور پر دشمن کو بھرپور نقصان پہنچا رہی ہیں ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا، ایک اور جہاز اونتی پورا کے قریب تباہ ہوا، پاکستان نے برنالہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کا ایک ڈرون بھی مار گرایا، بعد ازاں مزید دو طیارے بھی مار گرانے کی خبریں آئیں، یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کرکے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کی فائرنگ، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں بھارتی میزائل حملوں میں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت 8 افراد شہید ہوگئے، بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے بغیر میزائل داغے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جن میں 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے گئے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 4 شہید، 31 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی، کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16 سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا، مریدکے میں مسجد پرحملہ ہوا جس میں ایک شہید، ایک زخمی اور 2 لاپتا ہوئے، سیالکوٹ میں گاؤں پر 2 گولے گرے، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، شکرگڑھ پر 2 حملے ہوئے، ڈسپنری کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا صبح دورہ کرایا جائے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوابی کارروائی بھارتی فوج میں بھارت کی جوابی پاک فوج فوج نے فوج کی

پڑھیں:

اسرائیل کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی قابل تحسین، ضیاءالدین انصاری

وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قائم مقام قونصلیٹ محمد حسین حسینی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔

وفد کی اسرائیل کے دہشتگرد حملے میں فوجی افسروں، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور انجینئر اخلاق احمد، خالد احمد بٹ، چودھری محمد شوکت، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری قیصر شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف پورا پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • ڈی آئی خان، پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان؛ فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی  میں  دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان میں فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ؛ جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ
  • اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ، ایران کی تازہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی تنصیبات نشانہ
  • اسرائیل کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی قابل تحسین، ضیاءالدین انصاری
  • پہلگام حملہ بھارتی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی، امرجیت سنگھ
  • پاکستان کی نیشنز کپ میں دوسری فتح، چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست
  • معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں