مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے میزائل حملوں کے بعد مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈی آئی جی عہدے کے 3 افسروں کے تبادلے‘ محبوب اسلم کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تین پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور تعینات اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ ساؤتھ پنجاب شعیب خرم جانباز کو تبادلہ کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم للہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور کا اضافی چارج دے دیا۔