احمد منصور:پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی تاہم الرٹ تعینات رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا پاک فوج مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے، اور ملکی فضائی و زمینی سرحدوں کی مکمل نگرانی جاری ہے۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، کے ساتھ ساتھ ایک ڈرون بھی تباہ کیا تھا۔ یہ حالیہ کارروائی دشمن کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں کی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور چوکسی دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنا رہی ہے، اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب پوری قوت سے دیا جا رہا ہے۔

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

تصویر بشکریہ جیو نیوز

بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرینٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
  • بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • پاکستان میں موبائل سیکٹر پر ٹیکس خطے میں سب سے زیادہ ہے، جی ایس ایم اے کی رپورٹ جاری
  • رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اجلاس ،سیاحت کے فروغ اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی بارے جائزہ لیاگیا
  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ
  • سندھ: ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے سکھر لے گا
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • ٹرمپ کا بھارت پر نیا تجارتی وار، 25 فیصد اضافی ٹیرف اور سخت پابندیاں عائد
  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو