پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پنجاب انفورسمنٹ کےحتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کی اسامیوں کے بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کیلئے 54 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد راحیل، فرقان احسن، محمد عمید، اسامہ امتیاز، مبشر احمد معاج، محمد اسامہ شبیر، سحرش نذیر، محمد رؤف، احمد شاہ مسعود، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، سباحت جبین، محمد حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان علی خان، عدنان علی ورک، محمد عدنان، محمد عارف، محمد عثمان امین، شعیب اسلم، محمد عثمان بسرا، محمد سلیم، عاشر منظور، حافظ محمد عثمان قمر، بلال جاوید، ابو ہریرہ، نوشین زبیر، محمد ایاز، محمد یاسر، شکیل احمد، محمد نیاب فاروق سعید، تسکین خالد، ثناء بی بی، توقیر آصف، فَروہ مقبول، محمد عرفان، عائشہ ریاض، حافظ محمد بلال، محمد عدنان ارشد، صدی احمد، محمد عاقب خان خالد، راشد بلال، محمد عاطف، حافظ محمد انعام اللہ، عامر حسین، احمر بن ساجد، بلال احمد زاہد شامل ہیں۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایک ایسا انتخابی عمل یقینی بنانا چاہتی ہے جس میں سب سے زیادہ ووٹرز، امیدوار اور سیاسی جماعتیں حصہ لیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کہلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026ء میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ 2024ء میں بنگلہ دیش بھر میں طلبہ کی قیادت میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے جن کے نتیجے میں اُس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ ان مظاہروں کے بعد ملک میں ایک غیر منتخب عبوری حکومت قائم کی گئی جو تاحال ملکی امور چلا رہی ہے، یہ عبوری حکومت نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔
محمد یونس نے اگست 2024ء میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، جب مظاہروں کے باعث شیخ حسینہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔ محمد یونس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کی حکومت ایک ایسا انتخابی عمل یقینی بنانا چاہتی ہے جس میں سب سے زیادہ ووٹرز، امیدوار اور سیاسی جماعتیں حصہ لیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کہلائیں۔