طیب سیف:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا، جس کے تحت لاہور کی فضائی حدود میں متعدد اہم فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق لاہور کے فضائی راستے J139، J165، اور J186 کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی معاونت کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل روٹس اور شیڈول سے متعلق تازہ معلومات کے لیے ATC اور سول ایوی ایشن سے رابطے میں رہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دیا گیا کر دیا

پڑھیں:

اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد:

 ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زون نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

 گرفتار ایجنٹ کی شناخت عرفان نذیر کے نام سے ہوئی جسے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔

ملزم نے شہری اور اس کے اہل خانہ کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ روپے وصول کیے 
ملزم مذکورہ خاندان کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔

ملزم بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
  • نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی میں آیت اللہ خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وال چاکنگ، عوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی
  • فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے
  • ہونڈا کمپنی نے اپنا پہلا دوبارہ قابل استعمال راکٹ لانچ کردیا
  • اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • سعودی سرکاری ائرلائن نے وینس اور لارنکا کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا
  • احتساب عدالت کی سزا کیخلاف اپیل، پی ٹی آئی بانی و اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر
  • اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ
  • قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل