انڈین حملے میں مظفر آباد کی مسجد بلال تباہ: امید نہیں تھی کہ یہاں حملہ ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رات گئے کیے جانے والے انڈین حملے میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں ایک مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ میں دورہ کروایا جائے گا
پی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور پچاس سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و بین الااقوامی میڈیا کو آج بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والی جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی طرف سے انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد شرقیہ میں دورہ کرایا جائے گا، میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور پچاس سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔