منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں حملوں اور اس کے جواب میں پاکستانی فوج کی کارروائی کے بعد بدھ کی صبح انڈیا اور پاکستان کی سٹاک ماکیٹس میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6560 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 107007 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی نفٹی 50 انڈیکس 0.

6 فیصد کمی کے بعد 24,233.3 پوائنٹس جبکہ بی ایس سی سینسیکس 0.86 فیصد کمی کے ساتھ 79,948 پوائنٹس پر پہنچ گئیں۔کاروبار کے دوران میں مارکیٹ فروخت کے دباؤ کا شکار نظر آئی۔سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار پاکستان پر انڈیا کی جانب سے حملوں کو سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔بدھ کی صبح جب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں کی جانب سے جلدی میں حصص کی فروخت دیکھی گئی۔مارکیٹ تجزیہ کار جبران سرفراز نےبتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ انڈیا کی جانب سے گذشتہ رات کیا جانے والا حملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں نے گھبراہٹ میں حصص فروخت کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں دونوں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔جبران سرفراز کا کہنا ہے کہ کشیدگی اور جنگ کے دوران یہ ہوتا ہے کیونکہ جن سرمایہ کاروں نے ادھار پر مال خریدا ہوتا ہے وہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے اسے بیچ کر کے مارکیٹ سے نکل جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے آج بھی ایسا ہی ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی جانب سے انڈیا کی کے بعد

پڑھیں:

اصل جواب ابھی باقی ہے، پاکستان کا انتباہ جاری

بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔ پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔

بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان میں سیکورٹی ذرائع کے مطابق اگرچہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرا کا بھرپور کارروائی کی ہے تاہم پاکستان کا جواب اس سے آگے کا ہوگا اور کئی آپشن زیر غور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اصل جواب ابھی باقی ہے، پاکستان کا انتباہ جاری
  • پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550شیڈول پروازیں منسوخ
  • برطانیہ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش
  • بھارتی جارحیت کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، بھارتی معیشت بھی دباؤ کا شکار
  • انڈین ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی، پاکستان کا فضائی حملوں پر احتجاج
  • انڈین حملے میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی جارحیت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی