فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

 بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔

بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی

گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی تصدیق کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا بروقت دندان شکن جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے تین سیکٹر سے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار

ایف بی آر مانیٹرنگ ٹیم نے ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات حاصل کرلی
مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار کرلی گئیں اور ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم نے شہریوں کے آن لائن رویوں، پوسٹس اور ویڈیوز سے اہم مالیاتی ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز اور دیگر قیمتی اثاثوں کی نمائش کرنے والے مگر گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ان افراد کی نادرا سے مدد لے کر شناخت مکمل کرلی ہے، جب کہ ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مہنگے ہوٹلوں میں کھانوں کی نمائش کرنے والے اور بیرونِ ملک پرتعیش سفر دکھانے والے افراد کے بھی مالی گوشوارے چیک کیے جا رہے ہیں۔ابتدائی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دولت، گاڑیوں، یا تقریبات کی نمائش تو کی مگر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ثبوت کی بنیاد پر کارروائی ہوگی اور غیر ظاہر شدہ آمدنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • مفاہمت یا مزاحمت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، بھارتی سرپرست یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ضیاءالدین ہلاک
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا