---فائل فوٹو 

حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو آئین دیا اسے 26 ویں ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ پاکستان میں ایک دور تھا جب غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب کسان مزید غریب ہوگئے ہیں، ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔

والد مرتضیٰ بھٹو کی میراث کو آگے لیکر چلوں گا، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچیسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے.

..

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے،  ملک میں اقتصادی صورت حال خراب ہے، معیشت مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

 ذوالفقار علی بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دریا پہچان ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

پڑھیں:

آبی دہشتگردی، بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس سے دریائے جہلم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ہفتے کے روز سے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روکنا شروع کیا تھا، جو اب 90 فیصد تک روک دیا گیا ہے جبکہ کشن گنگا ڈیم کےلیے بھی اسی طرح کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کشن گنگا ڈیم، شمال مغربی ہمالیہ کی وادی گریز میں واقع پہلا میگا ہائیڈرو پاور پلانٹ ہے، جس میں 15 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جلد ہی اس کے ذریعے دریائے جہلم میں آنے والے پانی کے بہاؤ کو روک دیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں، آئی جی پی ذوالفقار حمید
  • بھارتی حکام نے تین طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
  • کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے، آئی جی کے پی
  • ٹیکس  آرڈیننس کا مقصد قانونی، انتظامی خلا پر کرنا : وزارت خزانہ 
  • جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا، مشعال ملک
  •  قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی  کی ضرورت ہے: عظمیٰ بخاری
  • بھارت کے اپنے فنکار بھی شرمندہ ہیں، نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملتا، فیصل قریشی
  • آبی دہشتگردی، بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ
  • آبی دہشتگردی: بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک دیا