امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔
یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کا دباؤ اور جبر چین کے حوالے سے کارآمد نہیں ہو گا۔ چین اپنے جائز مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا چین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ روس کے تمام سماجی حلقے چینی صدر کے دورہ روس کے منتظر ہیں، چینی میڈیا چینی صدر کی فریڈرک مرز کو جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ساتھ بات چیت چین کے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن کا صحافیوں سے اظہار یکجہتی
فائل فوٹو۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں پولیس گردی کی مذمت اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پریس کلب کے اندر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پولیس یہاں آئی تشدد کیا اور صحافیوں کو مارا پیٹا گیا۔
انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، صحافی حق پر قائم ہیں، پولیس نے آئین کا تقدس پامال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے۔
اس موقع پر صحافی رہنما افضل بٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ عدل و انصاف کے لیے کھڑے ہوئے، وہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔