data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-12
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے افریقا میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 54کروڑ یورو کا اعلان کردیا، جس کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ براعظم کو ماحول دوست توانائی کی منتقلی روزگار، استحکام، ترقی اور عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کو ممکن بنائے گی۔ یورپی کمیشن کے بیان کے مطابق افریقا میں قابل تجدید توانائی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے لیکن براعظم کے تقریباً 60 کروڑ افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔یہ مالی پیکیج آئیوری کوسٹ، کیمرون، کانگو جمہوریہ، لیسوتھو، گھانا، وسطی افریقی جمہوریہ، مڈغاسکر، موزمبیق اور صومالیہ میں توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لفتھانزا کا چار ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 میں ہڑتالوں، جہازوں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔

یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور اس کے بڑے صنعتی ادارے دباؤ کا شکار ہیں۔

کن ملازمتوں پر اثر ہوگا؟

ملازمتوں میں یہ کمی 2030 تک مکمل کی جائے گی اور زیادہ تر انتظامی شعبے اس کا ہدف بنیں گے جبکہ پائلٹس اور کیبن کریو جیسی ملازمتیں اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

لفتھانزا، جو یورو وِنگز، آسٹرین، سوئس اور برسلز ایئر لائنز چلاتی ہے اور اٹلی کی آئی ٹی اے ایئر لائنز میں بھی شراکت رکھتی ہے، 2028 سے 2030 کے درمیان 300 ملین یورو (350 ملین ڈالر) کی بچت کا ہدف بنا رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مختلف شعبوں میں کارکردگی بڑھے گی۔ اس وقت لفتھانزا کے کل ملازمین کی تعداد تقریباً 1,03,000 ہے۔

ملازمین کی تعداد میں کمی پر یونین برہم

لفتھانزا کے دفتری عملے کی نمائندہ ٹریڈ یونین ویرڈی (Verdi) نے ان ’’سخت کٹوتیوں‘‘ کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ ہوابازی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی لاگت، ایئرپورٹ چارجز اور نئے ماحولیاتی ضوابط اس صورتحال کی بڑی وجوہات ہیں۔ یونین کے نمائندے مارون ریشنسکی نے کہا، ''جرمن اور یورپی ہوابازی کی پالیسی اس صورتحال کی بڑی ذمہ دار ہے‘‘۔

انہوں نے حکومت سے اس شعبے کی مدد کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کورونا کے بعد منافع، پھر مشکلات

کورونا وبا کے بعد سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لفتھانزا نے ایک عرصے تک ریکارڈ منافع کمایا، مگر 2024 اس کے لیے ایک مشکل سال ثابت ہوا۔ ملازمین نے مہنگائی کے باعث تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ اخراجات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

کمپنی نے پچھلے سال دو بار منافع میں کمی سے متعلق وارننگ بھی جاری کی تھی۔

لفتھانزا کا آپریٹنگ منافع کا مارجن کم ہوکر 4.4 فیصد رہ گیا، جو اس کے بڑے یورپی حریفوں آئی اے جی (IAG) اور ایئر فرانس، کے ایل ایم سے کم ہے۔

مستقبل کے اہداف اور خدشات

لفتھانزا نے 2028 سے 2030 کے لیے نئے مالیاتی اہداف مقرر کیے، جن میں منافع کا مارجن آٹھ سے دس فیصد تک بڑھانا شامل ہے، تاہم ماہرین نے فوری طور پر ان اہداف کو حد سے زیادہ پرامید قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لفتھانزا کا چار ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان
  • اب عمارتیں خود بجلی بنائیں گی، ایم آئی ٹی کا انقلابی کنکریٹ متعارف
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • امریکی سائنس دانوں نے بجلی پیدا کرنے والا کنکریٹ تیار کرلیا
  • جی 7کا روسی تیل کے خریداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان
  • شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی: رپورٹ
  • یورپی یونین کے اثاثہ جات منصوبے پر روس کا انتہائی سخت ردعمل
  • سستی بجلی، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ
  • سستی بجلی، کوٹو پن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل