سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے: ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں اسد عثمان نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔
اسد عثمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ پورے ملک میں ترقی و خوش حالی کے لیے کوشاں رہتی ہے، ن لیگی قیادت نے ہمیشہ کشکول توڑا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ جب بھی سندھ میں سیلاب یا کوئی آفت آئی شہباز شریف اور نواز شریف اپنے سندھ کے عوام کے ساتھ موجود رہے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا معاملہ ہو یا پاور پلانٹ کا مسلم لیگ ن نے حل کیا، کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ہو گرین بس ن لیگ ہی لائی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بھی اب ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پی پی پی خوفزدہ ہے، سندھ کی باشعور عوام اب سندھ میں بھی ن لیگ کی حکومت چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہ سندھ کے عوام سندھ کے
پڑھیں:
ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے،اسماعیل راہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، جو کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔صوبوں کو رکاوٹ قرار دینا حقائق کے منافی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔وفاقی وزیر مصطفی کمال کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بیانات غیر سنجیدہ،اشتعال انگیز اورصوبے کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں۔ٹھارویں ترمیم وفاق کو مضبوط اور صوبوں کو بااختیار بنانے کا تاریخی فیصلہ ہے۔18ویںترمیم عوام کے بنیادی حقوق کا آئینی تحفظ ہے، اسے رول بیک کرنے کی باتیں عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ مصطفی کمال کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ گفتگو کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم نے نہ صرف صوبوں کو مضبوط کیا ہے بلکہ وفاقی ڈھانچے کوبھی مستحکم کیا ہے۔ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور تصادم پر مبنی سیاست اسے مزید محدود کر دے گی۔عوام اب ایسی سیاست کو رد کر چکے ہیں،لوگوں نے کارکردگی اور خدمت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، نہ کہ لسانی اور تقسیم کی سیاست کو،اسماعیل راہو نے کہا کہ مصطفی کمال، جو اس وقت وفاقی وزیرِ ہیں، ان کی جماعت مرکزی حکومت میں حصہ دار ہیں، پہلے بتائیں کہ سندھ کی عوام کے لیے کون سے نئے منصوبے لائے ہیں۔یہاں کراچی کا رونا رونے والے، وفاقی حکومت کے کئی دہایون سے التوا کا شکار کراچی کے منصوبے کیوں مکمل نہیں کرا سکے ؟