پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے مابین صورت حال کشیدہ ہے اور اسی دوران وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات کے موقع پر امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔
اہم ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں علاقائی امن تار تار ہوگیا ہے، بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا پاکستان نے دفاع وطن کے لیے دشمن کو بھرپور جواب دیا، پاکستان نے ابھی انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں، علی امین گنڈاپور بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری چین کا پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی پر افسوس کا اظہار پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائم مقام امریکی سفیر وزیر داخلہ اور بھارت

پڑھیں:

آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کراچی میں زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کا اعلان
  • سفیر کی ملاقات، پاکستان اور عمان میں تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت: زرداری 
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • صدرِ آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر کی ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ملاقات
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
  • ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ