بھارت کا بزدلانہ حملہ: ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جب کہ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔
بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا۔
مارے جانے والے طیاروں کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئی، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ایک ویڈیو میں ایک بھارتی جنگی طیارہ سرینگر اور پلوامہ کے درمیان پامپور کے علاقے میں جاگرا، بھارتی جنگی طیارہ تباہ ہونے کے بعد جل کر راکھ ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس سے قبل ایک اور بھارتی طیارے کی اکھنور سیکٹر میں گرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’ خود پسندی میں ڈوبا شخص‘۔ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار
امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا عندیہ دیے جانے کے بعد گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ بھارت تجارتی تعلقات میں دراڑ، گودی میڈیا نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نمایاں طور پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ امریکی صدر پر سخت تنقید وہ بے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی بے شمار وجوہات ہیں۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نفسیاتی تجزیہ کرنا آج دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا کاروبار بن چکا ہے۔
ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا، بھارت پر اضافی ٹیرف کے اعلان نے مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔
دنیا کی تیسری بڑی نام نہاد معیشت بننے کا دعوے دار بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا، مودی کی سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والا گودی میڈیا آج بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بن گیا۔
گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا، امریکی صدر نے مودی سرکار کی جھوٹی معاشی برتری کا پردہ چاک کر دیا۔