دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر شکست تسلیم کی: جہانگیر ترین
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
جہانگیر ترین—فائل فوٹو
سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔
لودھراں میں پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور انجمنِ تاجران نے ریلی نکالی۔
لودھراں سے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جارحانہ اقدام کا بر وقت اور مؤثر جواب دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو اس بھارتی جارحیت اور خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نوٹس لینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جہانگیر ترین
پڑھیں:
صہیونی جاسوسوں کے مقابلے اور سازشوں کی روک تھام کے لیے فلسطینی مزاحمت کی ہدایات
بیان کے مطابق، دشمن کے پراپیگنڈا پیغامات یا آوازوں پر توجہ دینا صہیونی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔لہٰذا، ان کے پیغامات کو نظرانداز کرنا، پُرسکون رہنا، اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہی دشمن کی نفوذی کوششوں اور نفسیاتی جنگ کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی رجیم کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور جاسوسی کی نئی کوششوں کے بعد، مزاحمتی سیکیورٹی سروس نے علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوشیار رہنے اور حفاظتی اقدامات پر مشتمل ہدایات جاری کی ہیں۔ خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مزاحمت کے سیکیورٹی ادارے نے گزشتہ شب ایک بیان میں اطلاع دی کہ صہیونی ڈرونز اور طیارے جو بلند آواز والے اسپیکروں سے اشتعال انگیز پیغامات نشر کر رہے تھے، خان یونس شہر (جنوبی غزہ) کے اوپر دیکھے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی یہ سرگرمیاں ایک نئی نفسیاتی جنگی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد میدانی حالات میں خلل ڈالنا، معلومات اکٹھی کرنا، اور مزاحمتی کارکنوں کے اذہان و فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہے۔ بیان میں شہریوں کو درج ذیل اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے: 1. محفوظ اور خفیہ ذرائعِ ابلاغ استعمال کریں۔ 2. فون یا عام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حساس موضوعات پر گفتگو سے پرہیز کریں۔ 3. اہم خط و کتابت یا تصاویر اپنے ذاتی آلات (موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ) میں محفوظ نہ کریں۔ 4. روزمرہ کے راستے اور معمولات میں تبدیلی لائیں تاکہ دشمن کی نگرانی مشکل ہو۔ 5. دشمن کے فضائی سرگرمیوں کے دوران یا کھلے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔ 6. عوامی مقامات پر گفتگو میں احتیاط برتیں اور حساس جگہوں پر تصاویر یا ویڈیوز نہ لیں، نہ بھیجیں۔ بیان کے مطابق، دشمن کے پراپیگنڈا پیغامات یا آوازوں پر توجہ دینا صہیونی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے۔لہٰذا، ان کے پیغامات کو نظرانداز کرنا، پُرسکون رہنا، اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہی دشمن کی نفوذی کوششوں اور نفسیاتی جنگ کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے۔